12 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:49
ہڑتال پرتشدد بنانے کی زمہ داری پیپلز پارٹی پر ہوگی،جلال محمود شاہ
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ بچاوٴ کمیٹی کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ 13 اگست کی پر امن پہیہ جام ہڑتال کو پر تشدد بنانے کی تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہو گی۔یہ اعلان سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کی رہائش گاہ حیدر منزل کراچی پر سندھ کے قوم پرست رہنماوٴں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ جلال محمود شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں ہونے والے پر امن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے،جئے سندھ تحریک کے سربراہ ڈاکٹرصفدر سرکی نے کہاکہ ہڑتال کی مخالفت کا کوئی سیاسی اوراخلاقی جواز نہیں ،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم فریق نہ بنیں،ہوش کے ناخن لیں۔ جسقم کے چئیرمین بشیر قریشی نے کہاکہ پیپلز پارٹی سندھ کا مقدمہ لڑنے میں ناکام ہوگئی ہے۔رات کے اندھیرے میں سندھ کی تقسیم کاآرڈیننس جاری کیاگیا، اورغلطی کے ازالے کی بجائے پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے۔