تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:43

امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر 300 میٹر لمبی نامکمل سرنگ کا سراغ لگالیاگیا

جنگ نیوز -
امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر 300 میٹر لمبی نامکمل سرنگ کا سراغ لگالیاگیا

میکسیکو سٹی…میکسیکو کی فوج نے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر 300 میٹر لمبی ایک نامکمل سرنگ کا سراغ لگایا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ اس سرنگ کو منشیات اور انسانی کی ا سمگلنگ کیلئے استعمال کیا جاناتھا ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی فوج نے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کے نیچے ایک 300 میٹر لمبی نامکمل سرنگ کا سراغ لگایا ہے، جس کے بارے میں میکسیکو کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس کو منشیات اور انسانی اسمگلنگ کیلئے استعمال کیاجاسکتا تھا۔ میکسیکو فوج کے جنرل الفانسو دوارتے کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ سرحدی علاقے تیجوانا کے ایک گھر میں کھودی جارہی تھی اور لگتا ہے کہ یہ ابھی زیر تعمیر تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سرنگ کے کھودنے کے الزام میں ایک خاتون سمیت 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو کہ اس سرنگ کھودنے میں شریک تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ 6 فٹ اونچی اور ایک میٹر چوڑی تھی اور اس میں روشنی اور ہوا کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.