تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

قانون نافذ کرنیوالے ادارے کراچی میں امن یقینی بنائیں،وزیراعظم

جنگ نیوز -


کراچی…وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کراچی میں شرپسند عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی اور تاجروں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ،جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیرداخلہ سندھ ، پولیس ، رینجرز اور دیگرمتعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو کراچی میں گزشتہ چند ماہ کی امن و امان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے وفاق سے جو مدد درکار ہوئی وہ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کو یقینی بنائیں۔وزیراعظم گیلانی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کو صنعتی علاقوں اور تاجروں کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.