تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

انڈونیشیا: ساحل کے قریب سمندر میں زلزلہ ،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

جنگ نیوز -
جکارتا…جنگ نیوز… انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے ساحل کے قریب سمندر میں پیرکی صبح درمیانے درجے کا زلزلہ آیا تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر14 منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز سماٹرا کے شمالی شہر بندہ آچے کے جنوب مغرب میں 100 کلومیٹر کے فاصلہ پر سمندر کی تہہ سے 39 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.