22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
برطانیہ: ڈیٹا بیس کے غیرقانونی استعمال پر84 پولیس افسران کو سزا
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… برطانیہ میں ڈیٹا بیس کے غیرقانونی استعمال پر84 پولیس افسران کو سزا سنا دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملک بھرمیں سب سے بڑی فورس کے دو سو سے زائد پولیس افسران اور سپورٹ عملہ کواپنے مقاصد کیلئے انتہائی حساس پولیس کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے اور84 پولیس افسران کوڈیٹا بیس کے غیرقانونی استعمال پر سزا سنا دی گئی ہے ۔ ڈیٹا بیس میں گذشتہ 36 ماہ کے دوران پورے ملک میں لاکھوں لوگوں کی جائیداد اورگاڑیوں کی نقل وحرکت کی اطلاع موجود تھیں۔ واضح رہے کہ یہ انکشاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کے فون ہیکنگ تحقیقات کے دوران اطلاعات دینے کے حوالے سے گرفتار پولیس افسر کی گرفتاری کے بعد ہوا ہے۔