تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے 26 اگست کو روانہ ہوگی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…جنگ نیوز…قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے 26 اگست کو روانہ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں زور و شور سے جاری ہے اور تمام کھلاڑی زمبابوے کے خلاف سیریز میں فتح کیلئے پر امید ہیں۔ قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ تین ایک روزہ اور واحد ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم 28 اگست کو زمبابوے الیون کے درمیان پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ ستمبر تک بلاویو میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو بلاویو دوسرا 11 ستمبر کو ہرارے جب کہ تیسرا اور آخری میچ 14 ستمبر کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دونوں میچز ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 ستمبر کو جب کہ دوسرا اور آخری میچ 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.