تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ،فلڈ وارننگ جاری

جنگ نیوز -
لاہور…دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ فلڈ کنٹرول سینٹر نے نچلے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق اس وقت ہیڈ اسلام سے 20 ہزار 5 سو کیوسک سے زائد پانی گزر رہا ہے۔ اور آج رات پانی کا بڑا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔ پانی سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے دریائی بیلٹ اور دریا کنارے آباد لوگوں کو وارننگ جاری کردی ہے تاہم ابھی تک کوئی ریلیف کیمپ نہیں لگایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.