22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
پارلیمانی کمیٹی:7ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی تجاویز منظور
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اعلی عدلیہ میں ججز تقرر کی پارلے مانی کمیٹی نے لاہور اور پشاور ہائی کورٹس میں 7 ایڈیشنل ججزکو مستقل کرنے سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تجاویز منظور کرلی ہیں پارلے مانی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں سینیٹر نیئربخاری کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ میں تین اور پشاور ہائی کورٹس میں 4 ایڈیشنل ججز کو مستقل بنانے کی تجاویز پر غور کے بعد اسے منظور کرلیا، لاہور ہائی کورٹ کے ججز میں صغیرقادری، خواجہ امتیاز، محمد قاسم خان شامل ہیں ، پشاور ہائی کورٹ کے جن ججز کو مستقل کیا گیا ہے ان میں عطاء اللہ، مفتاح الدین، فصیح الملک اور مظہرعالم شامل ہیں ، پارلے مانی کمیٹی کی سفارشات پر اب صدر مملکت حتمی منظوری دیں گے۔