تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

اوول ٹیسٹ کا آخری روز، بھارت کی بیٹنگ جاری

جنگ نیوز -


اوول…جنگ نیوز…انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اوول میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے آخری روزبھارت نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کردیا ہے، گذشتہ روز فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھارت نے 3وکٹ پر 129رنز بنائے تھے، ٹنڈولکر 35 اور مشرا 8 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے 591رنز کے جواب میں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 300رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی تھی ۔ راہول ڈریوڈ کی ناقابل شکست سنچری بھی بھارت کو فالو آن سے نہ بچاسکی۔ انہوں نے 146 رنز بنائے اور بیٹ کیری کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے گریم سوان اور ٹم بریسنن نے 3,3جبکہ اینڈرسن اور براڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.