تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

لوک پال بل کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی ،اناہزارے

جنگ نیوز -


نئی دہلی...جنگ نیوز… بھارت کے سماجی رہنماء انا ہزارے نے کہا ہے کہ لوک پال بل کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے رام لیلہ گراؤنڈ یں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اناہزارے نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے 30 اگست تک مؤثر احتساب بل پیش نہ کیا تو ملک میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف لوگ پال بل کی منظوری بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ نئی دہلی کے رام لیلہ گراؤنڈ میں اناہزارے کے ہمراہ ہزاروں لوگ بھوک ہڑتال میں شریک ہیں ۔دوسری جانب اناہزارے کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی جانب سے اناہزارے اور سول سوسائٹی کو مذاکرات کی پیش کش کے بعد اب تک حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.