22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
کرپشن کیخلاف بھوک ہڑتال: انا ہزارے کا وزن 5 کلو کم ہوگیا
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز... کرپشن کیخلاف بھوک ہڑتال نے انا ہزارے کا وزن 5 کلو کم کر دیا۔ انا ہزارے کے قریبی ساتھیوں کے مطابق انہیں انا ہزارے کی صحت سے متعلق تشویش لاحق ہو گئی ہے کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھوک ہڑتال نے ان کا پانچ کلو (گیارہ پاؤنڈ) وزن کم کر دیا ہے۔ انا ہزارے جن کی عمر 74 برس ہے کی کرپشن کیخلاف بھوک ہڑتال پیر کو ساتویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ انا کے قریبی ساتھی منیش سیسوڈا کے مطابق انا کا وزن 72 کلو گرام سے کم ہو کر 67 کلو گرام ہو گیا تاہم معالجین نے ان کی صحت تسلی بخش قرار دیا ہے۔ انا ہزارے نئی دہلی کے وسط میں اوپن ایئر مقام پر بھوک ہڑتال کر رہے ہیں وہ صرف پانی لے رہے ہیں۔ ان کی صحت کی روزانہ کی بنیادوں پر جانچ پڑتال کیلئے معالجین کی ٹیم موجود ہے۔ ان کو دو ستمبر تک بھوک ہڑتال کی باضابطہ سرکاری اجازت حاصل ہے۔