تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

کورم پورام نہ ہونے پربلوچستان اسمبلی کااجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

جنگ نیوز -
کوئٹہ..جنگ نیوز…بلوچستان اسمبلی کااجلاس پیر کوآدھے گھنٹے کی تاخیرسے ڈپٹی اسپیکر مولانامطیع اللہ آغاکی زیرصدارت شروع ہوا تاہم کورم پورا نہ ہونے پرصرف سات منٹ کے بعد ہی اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگیا۔اجلاس میں صوبائی وزیربلدیات انجینئرزمرک خان کی جانب سے اے این پی کے رہنما احمد یارخان اورصوبائی وزیرطورخان اتماخیل کے بھائی کی وفات پرفاتحہ خوانی کی گئی ۔پوائنٹ آف آرڈر پرصوبائی وزیرمیرعبدالرحمن مینگل نے کورم کی نشادی کی جس پرقائمقام اسپیکرکی ہدایت پرکورم پورا کرنے کے لیے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں ۔تاہم کورپورانہ ہونے کے باعث اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.