22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی
جنگ نیوز -
میرپور…جنگ نیوز...منگلا ڈیم میں ذخیرہ شدہ پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم میں ذخیرہ شدہ پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1140 فٹ سے بڑھ کر 1202.40 فٹ ہو گئی ہے۔ منگلا ڈیم میں دریائے جہلم سے پانی کی آمد 19600 کیوسک اور اخراج 13 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی میں 30 فٹ اضافہ کے بعد حکام نے مرحلہ وار پانی کی سطح میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئندہ ماہ کے وسط تک منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1210 فٹ تک لائی جا سکتی ہے۔