تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

مظفرگڑھ: 2 موٹر سائیکلوں اور مسافر وین میں تصادم،6 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

جنگ نیوز -
مظفرگڑھ…جنگ نیوز...مظفرگڑھ میں دو موٹر سائیکلوں اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ میں محمود کوٹ روڈ پر تھرمل پاورا سٹیشن کے قریب مسافر وین نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت چھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.