22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
ایم کیوایم کے حکومتی اتحاد میں واپسی ڈیڈلاک کا شکار
جنگ نیوز -
کراچی...ایم کیوایم کے حکومتی اتحاد میں واپسی ڈیڈلاک کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر ایم کیوایم آج اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، دریں اثنا ایم کیوایم کے وفد نے کراچی کے دورے پر آئے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔ایم کیوایم کے ترجمان کے مطابق کراچی میں بڑی تعداد میں مہاجروں کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ حکام نے ان کے قتل پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ایم کیوایم آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔