22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
کراچی ہلاکتیں: سخت کارروائی کافیصلہ کرلیا ہے، وزیر اعظم گیلانی
جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعظم نے کراچی میں شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، کراچی میں جاری ہلاکتوں پرسندھ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم اگر ہم نے ایکشن نہ لیا کہ کوئی او رآکر ایکشن لے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مرکز اور صوبے میں ہماری حکومت ہے اس لئے امن کا قیام ہماری ذمہ داری ہے ، اگر ہم نے کراچی کے امن و امان کے واقعات پر ایکشن نہ لیا تو کوئی اور لے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کا تعلق کسی سے بھی اس کے خلاف کارروائی کرینگے۔اجلاس کے دوران اس وقت تلخ صورتحال پیدا ہوگئی جب سندھ کے سابق صوبائی وزیر داخلہ مرزا اورموجود سینئروزیرذوالفقار مرزا، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک پر برس پڑے،ذوالفقار مرزا نے کہا کہ رحمان ملک صوبائی حکومت کو اُس کا کام کرنے دیں ،آپ بار بار کراچی آجاتے ہیں،آپ پندرہ دن تک کراچی آئیں نہ کسی کو فون کریں،صوبائی حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔