تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

سلمان خان کی فلم با ڈی گارڈ کیلئے کرینہ نے کترینہ سے ہاتھ ملا ہی لیا

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی...کہتے ہیں بالی ووڈ میں کو ئی کسی کا مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا،یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کی دو حسین ہیروئنوں کترینہ کیف اور کرینہ کپور نے آپس میں تما م گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے کی طرف دوستی کا ہاتھ برھا دیا ہے۔یہ دوستی سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ کیلئے استوار ہوئی جس میں ایک طرف کترینہ کیف نے ایک آئٹم سونگ کیا ہے تودوسری جا نب کرینہ اس فلم کی ہیروئن ہیں۔اس فلم میں آئٹم سونگ کے معاملے پر ان دونوں اداکاراؤں میں مقابلہ اور ہلکی پھلکی نا راضگی دیکھی گئی تھی تاہم معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ڈیرائن کر دہ ملبو سات کے فیشن شو میں کرینہ کپور نے بحیثیت ما ڈل اور کترینہ نے مہمان کے شرکت کی اور دونوں ایک ساتھ بات چیت کر تی خوشگوار مو ڈ میں بھی نظر آئیں۔جب کرینہ کپور سے سوال کیا گیا کہ کیا کترینہ کیف کو وہ اپنا دوست مانتی ہیں تو کر ینہ نے اس کا جواب دیا ہے بالکل کترینہ ان کی دوست ہیں۔اب دیکھنایہ ہے کہ ان کے درمیان یہ خوشگوار تعلقا ت با ڈی گارڈ کی ریلیز تک رہتے ہیں یا ہمیشہ ؟


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.