22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
انڈونیشیا میں چکنے کھمبوں پر چڑ ھنے کا انو کھا مقا بلہ
جنگ نیوز -
جکارتہ…این جی ٹی…بندر تو در خت اور کھمبو ں پر چڑ ھنے کے ما ہر ہو تے ہی ہیں تاہم انڈو نیشیا کے نو جوان بھی اس کا م میں کچھ کم نہیں ۔حال ہی میں انڈو نیشا کے دارلحکو مت جکا رتہ میں چکنے کھمبوں پر چڑھنے کا منفرد مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں لو گو ں کی بڑی تعدا د نے حصہ لیا ۔ اس دلچسپ مقابلے میں دیے جا نے والے انعا م کھمبو ں کے اوپر ہی ر کھے ہو ئے تھے جنہیں حا صل کر نے کے لیے نو جو ان پھسل پھسل کر نے ان تک پہننے کی کوششیں کر تے رہے۔