تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

کے ایس ای میں اُتارچڑھاوٴ،100انڈیکس10894پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے وار کاروبار کے آغاز پر سرگرمیاں اتارچڑھاوٴ کا شکار رہیں، تاہم انڈیکس نے دس ہزار 800 کی سطح کو برقرار رکھا۔پیر کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا مگر انڈیکس زیادہ دیر تک گیارہ ہزار نو سو کی سطح کو برقرار نہ رکھا۔ کراچی میں جاری کشیدہ حالات اور امن وامان کی خراب صورتحال نے بازار حصص کی سرگرمیوں کو بھی مانند رکھا۔ دوران ٹریڈنگ انڈیکس 10800 کی سطح سے بھی نیچے دیکھا گیا مگر انرجی اسٹاکس میں خریداری نے کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کو سہارا دیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 14پوائنٹس اضافے کے بعد 10894پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم تین کروڑ ستاون لاکھ شیئرز رہا سب سے ز یادہ کام نیشنل بینک کے شیئرز میں ہوا جس کی قیمت82 پیسے کمی کے بعد40 روپے48پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس40 پوائنٹس اضافے کے بعد 10391پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کیمطابق اتارچڑھاو کا یہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.