تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

پہلے صرف میں کہتا تھا،اب سب کہتے ہیں فوج آجائے،پیر پگارا

جنگ نیوز -


کراچی...مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاراکاکہناہے کہ پہلے وہ کہتے تھے کہ فوج آجائے اب سب کامطالبہ ہے کہ فوج آئے ،انہوں نے پیشگوئی کی کہ فوج آئی توانشاء اللہ مارشل لاء ہی آئے گا۔کنگری ہاوٴس کراچی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں پیر پگارا کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے ایم کیوایم کوحکومت میں شمولیت کی دعوت تودیدی ہے لیکن ان کی نیت کیاہے یہ پتا نہیں۔پیر پگارانے کہا کہ اس سال ماہ ستمبرنہیں ستم گر ہوگا،لیکن کراچی کواگرپھر دارالحکومت بنادیاجائے تومسئلہ حل ہوجائے گا۔اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اب نہ سندھ کارڈ چلے گا نہ مہاجر کارڈ چلے گا، اگر فوج آگئی توصرف راشن کارڈ چلے گا۔ان کا کہنا تھاکہ پولیس اپنے بلوں سے نہیں نکلتی، رینجرز کا مورال ڈاوٴن ہے پیچھے صرف فوج ہی رہ جاتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.