22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
پھٹی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے پھٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، ممبر ایف بی آر خاور خورشید بٹ نے بتایا کہ جننگ فیکٹریوں پر 3.5 فیصد ود ہولڈنگ کا قانون وزارت قانون سے منظورہوگیا ہے۔ ایف بی آر نے پھٹی کی خریداری پر عائد 3.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبر ایف بی آر کے مطابق فیصلہ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر بھی اویزاں کردیا جائے گا۔ دوسری جانب کاٹن ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے سے ملک بھر میں بند 500 جننگ فیکٹریاں دوبارہ کھل جائیں گی اور ٹیکسٹائل ملز کو کپاس کی فروخت کی دوبارہ شروع ہوجائے گی، کاٹن ڈیلرز کا کہنا تھا کہ فیصلے سے کپاس قیمتوں میں کمی آنے امکان ہے۔