تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

ملنگا نے ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کی ہیٹ ٹرک کرنیوالے پہلے بولر

جنگ نیوز -


کولمبو...سری لنکا کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ایک روزہ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کی ہیٹ ٹرک کرنیوالے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونیوالے سیریز کے پانچویں ایک روزہ میچ میں مختلف ہئیر اسٹائل بولنگ ایکشن کے مالک لاستھ ملنگا نے آسٹریلوی اننگ کے 46 ویں اوور کی دوسری، تیسرری اور چوتھی گیند پر بالترتیب مچل جانسن، جان ہیسٹنگز اور ڈوھرٹی کو آؤٹ کرکے ون ڈے کیرئیر میں تیسری ہیٹ ٹرک کی۔ اس سے قبل انہوں نے 2007 میں جنوبی افریقہ اور اسی سال کینیا کے خلاف ورلڈ کپ ہیٹ ٹرک کی تھی۔یہ ایک روزہ کرکٹ میں 30 ویں ہیٹ ٹرک ہے۔ تین بولرز دو دو ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں جن میں پاکستان کے وسیم اکرم، ثقلین مشتاق اور چمندا واس دو دو ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.