22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
مہاجروں کی نسل کشی،ایم کیو ایم کا کل ملک گیر یوم سوگ منانے کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی...…متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں مہاجروں کی نسل کشی کیخلاف کل ملک بھر میں یوم سوگ و مذمت منانے کا اعلان کیا ہے۔نائن زیرو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ لیاری کے علاقے نوگو ایریازبن گئے، مہاجروں کے قتل عام کاسلسلہ آج بھی جاری ہے، حکومت نے نہ مظلوم مہاجروں سے اظہارہمدردی کیانہ مجرم گرفتار کیے، مہاجروں کو بسوں سے اغوا کیا گیا،انہیں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، ٹکڑے ٹکڑے کرکے لاشیں بوریوں میں بند کرکے مہاجروں کے علاقے میں پھینکی گئیں۔آج بھی کئی مہاجرنوجوان دہشت گردوں کے نرغے میں ہیں،دہشت گردوں نے100سے زائدافرادکوقتل کردیا۔دہشت گردوں نے واٹربورڈکے5ملازمین کوخاک اورخون میں نہلادیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے امن کمیٹی کی دہشت گردی پرصبروتحمل کامظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری حکام نے 300 افراد کو بازیاب کرانے کااعلان کیا،لیکن یہ نہ بتایا کہ انہیں کس نے اغوا کیا تھا اور انہیں کہاں سے بازیاب کرایا گیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہر میں دہشت گردوں کے ظلم وستم کے خلاف کل بھرپوریوم سوگ اور مذمت منایاجائیگا۔ انہوں نے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں سے بھی اس احتجاج کی حمایت اور عوام سے گھروں پر سیاہ پرچم لہرانے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کی اپیل کی ہے۔