تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

کے ایس ای میں اندراج شدہ 5بینکوں کے منافعے میں24فیصد کا اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اندراج شدہ پانچ بڑے بینکوں کے منافعے میں جنوری سے جون 2011 کے دوران 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون 2011 کے دوران پانچ بڑے بینکوں کا مجموعی منافع چالیس ارب روپے پر پہنچ گیا ہے، اور گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں ان پانچ بڑے بینکوں کے منافعے میں 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پانچ بڑے بینکوں میں سب سے زیادہ منافع الائیڈ بینک کو حاصل ہوا، جس کا منافع چھ ماہ میں 39 فیصد بڑھا ہے، اسی طرح ایم سی بی بینک 33 فیصد،یوبی ایل 29 فیصد، حبیب بینک 25 فیصد، اور نیشنل بینک کے منافع میں 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.