22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:51
سوئزر لینڈ میں بہترین دا ڑھی کے انتخاب کیلئے منفرد مقابلے کا انعقاد
جنگ نیوز -
جینوا…این جی ٹی...سوئزر لینڈ میں بہتر ین دا ڑھی کے انتخا بکیلئے ایک منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔اس مقابلے میں عجیب و غریب انداز کی داڑھی والے60 شرکاء نے حصہ لیا جن کا تعلق سوئٹزر لینڈ،جرمنی اور آسٹریا سے تھا ۔اس مقابلے میں شامل ان افراد نے اپنی مختلف انداز سے آراستہ اور سنواری ہو ئی داڑھی کی نمائش کی جنہیں کئی ججوں پر مشتمل ٹیم نے با قاعدہ طور پر جانچ پرتال کے بعد نمبر دیئے۔اس انوکھے مقابلے میں جرمنی سے تعلق رکھنے والا47سالہ شخص Elmar Weisser بہترین داڑھی کے اعزاز کے حقدار ٹھہرایا جو کہ پیشے کے اعتبار سے ایک حجام ہے۔