تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:51

خیبر ایجنسی میں دھماکا کرنیوالے مسلمان نہیں،کافر ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

جنگ نیوز -
پشاور...خیبر پختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی میں دھماکا کرنے والے مسلمان نہیں کافر ہیں اور حکومت دہشت گردوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گی۔ وہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں خیبر ایجنسی کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے مطابق دہشت گرد بے گناہ اور معصوم شہریوں کو ہی نہیں محب وطن قبائلیوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں اور حکومت دہشت گردی ختم کر کے ہی چین لے گی۔ مسعود کوثر کا کہنا تھا کہ قبائلیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو 25،25 ہزار روپے کے امدادی چیک بھی دئیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.