22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:51
کراچی کے واقعات سے ملک دولخت ہوسکتاہے،مولانافضل الرحمان
جنگ نیوز -
اسلام آباد..جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے واقعات سے ملک دولخت ہوسکتاہے،اس مسئلے کوسوچ سمجھ کر اور دانشمندی سے حل کیاجائے،کراچی کے واقعات سے لسانیت کوہواملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لسانیت کوہوادینے سے ایک قوم کاتصورپاش پاش ہوجائیگا،حالات بہترکرنے کیلئے ایک صفحے کانسخہ حکومت کودیاہواہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے،حکومت اپنی ناکام پالیسیوں سے اپنی عمرکم کررہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا میں فوج کے کردارکوتحفظ دیاگیاہے،قبائلی علاقوں میں پولیٹیکل پارٹیزایکٹ نافذہوناچاہیے