22 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:2
انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگز اور 8رنز سے ہراکر سیریز4-0سے جیت لی
جنگ نیوز -
اوول،لندن...انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 8رنز سے شکست دیکر نہ صرف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 4-0سے اپنے نام کرلی بلکہ بھارت کو وائٹ واش شکست سے بھی دوچار کردیا۔ واضح کہ میچ پانچویں اور آخری روز بھارت کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 162چاہیے تھے اور اسکی سات وکٹیں باقی تھیں تاہم انگلش بولروں کی نپی تلی اور شاندار بولنگ کے سامنے بھارتی سورماؤں کی ایک نہ چلی اور پوری بھارتی ٹیم 283رنز پر ڈھیر ہوگئی۔