تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:55

کراچی :یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت واحترام سے منایا گیا

جنگ نیوز -


کراچی …حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت کامرکزی جلوس کراچی میں اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ نشتر پارک سے مرکزی جلوس برآمد ہوا جس میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعدادمیں عزاداران شریک تھے۔اس سے قبل نشترپارک میں مرکزی مجلس سے مولانا ناصرعباس نے خطاب کیااورحیات حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر روشنی ڈالی۔مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کرپرانی نمائش پر امام بارگاہ علی رضاپہنچاجہاں جلوس کے شرکاء نے مولانا عباس وزیری کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی۔جلوس کی حفاظت کے لئے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے،ٹریفک کے متبادل انتظامات بھی کئے گئے تھے،جلوس کے راستوں کے ساتھ ملحقہ سڑکوں اورگلیوں کو کنٹینرزکھڑے کرکے بند کردیاگیاتھا،جلوس میں شامل ہونیوالے افراد کی جامہ تلاشی لی گئی جبکہ جلوس کی نگرانی کلوزسرکٹ کیمروں سے بھی کی گئی۔ کراچی میں یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پرانی نمائش، ایمپریس مارکیٹ ، تبت سینٹر،ریڈیو پاکستان اور لائٹ ہاوٴس سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر میں اختتام پذیر ہوگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.