تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:6

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس کل ہوگا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس کل ہوگا، درآمدات اور برآمدات پر ڈیوٹیوں کی شرح کا جائزہ لیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں tarrif rationalization کی سمری پیش کی جائیگی جس کا مقصد ملک میں درآمدی اور برآمدی اشیا کے ریٹ کو عالمی اشیا کے مقابلے کیلئے تیار کرناہے۔اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے پرنٹنگ ورک پربریفنگ دی جائیگی۔ مائع پٹرولیم گیس کی پالیسی پر غور ہوگا۔مقامی مائع پٹرولیم گیس پر 10 روپے فی کلو لیوی عائد کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کو فراہم کی سمری زیر غورآئے گی۔افراط زر کا تعین کرنے کے لیے بنیادی تبدیلیوں پر غور ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.