22 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:28
چین میں جڑواں پانڈے کے بچوں کی پیدائش
جنگ نیوز -
یونان …چین کے صوبے Sichuanکے شہرYa'anمیں گذشتہ دنوں ایک پانڈا کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پانڈوں کے تحفظاتی اور ریسرچ مرکزBifengxia Baseمیں موجودZhang Kaنامی پانڈے نے بیک وقت دو بچوں کو جنم دیا ہے ۔ان بچوں کو انسانی لمس اور انکی ماں سے دور ایک محفوظ حصے میں رکھا گیا ہے جسکا مقصد ان پانڈے کے بچوں کو جنگلاتی ماحول میں زندہ رہ سکنے کی تربیت فراہم کرنا ہے۔