تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:1

لیاقت پور:بریک فیل ہونے سے انجن روہی ایکسپریس سے ٹکراگیا

جنگ نیوز -


حادثے کے بعد25 ٹرینیں روک لی گئیں،مسافر پریشان

رحیم یار خان. . .. . . . . رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں بریک فیل ہونے کے باعث انجن روہی ایکسپریس سے ٹکرانے سے ٹرین کی بوگی پٹری پر جاگری۔حادثے کے بعد سات گھنٹوں سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور25 ٹرینیں روک لی گئیں ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق پنڈی سے خانپور جانے والی روہی ایکسپریس کا لیاقت پور ریلوے اسٹیشن پر انجن فیل ہوگیا جس کے بعد ٹرین کے مسافر لیاقت پور سے خانپور کا فاصلہ کم ہونے کے باعث متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے روانہ ہوگئے۔اس دوران پنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن پر روک کر اس کا انجن لیاقت پور منگوایا گیا تاکہ روہی ایکسپریس کو ٹریک سے ہٹایا جاسکے لیکن پاکستان ایکسپریس کے انجن کا بریک راستے میں فیل ہوگیا اوروہ روہی ایکسپریس کی بوگی سے جا ٹکرایا۔جس کے نتیجے میں اس کی ایک بوگی تباہ ہوگئی۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کے نتیجے میں اپ اور ڈاوٴن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔تباہ ہونے والی بوگی کا ملبہ ٹریک سے ہٹانے کے لیے امدادی کام جار ی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.