23 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:1
لاہور :ساندہ میں بچوں کی لڑائی میں نوجوان قتل
جنگ نیوز -
لاہور. . .. . . . .لاہور کے علاقے ساندہ میں بچوں کی لڑائی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق ساندہ کے ستائس سالہ عدیل کو اوباش افراد نے بچوں کے لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ڈی ایس پی ساندہ قاسم خان نے بتایا کہ مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔ ملزمان میں ایک اشتہاری بھی شامل ہے ۔مقتول کے بھائی عادل نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔