تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:1

لاہور:اندرون لوہاری میں گیس پائپ لائن پھٹ گئی

جنگ نیوز -
لاہور. . .. . . .. . لاہور میں اندرون لوہاری گیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ بھڑ ک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ،فائر بریگیڈ اور سوئی ناردرن گیس کے عملے نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو کے مطابق اندرون لوہاری گیٹ کے نیا بازار کے متی چوک میں سیوریج کے لیے کھودائی ہورہی تھی کہ گیس پائپ لائن پھٹ گئی اور قریبی ٹرانفارمر میں سپارکنگ سے آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی ۔سوئی ناردرن کے عملے نے گیس کی ترسیل بند کردی جس کے بعد آگ پر قابوپالیا گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق تنگ گلیوں میں کھدائی کے وقت محکمے احتیاط نہیں کرتے جس سے آئے روزحادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.