تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:1

لیبیا : طرابلس ایرپورٹ پرحکومت مخالفین نے کنٹرول حاصل کرلیا

جنگ نیوز -


طرابلس .. . .. . . .. لیبیا میں طرابلس کے ایرپورٹ پرحکومت مخالفین نے کنٹرول حاصل کرلیاہے۔امریکا کاکہنا ہے کہ قذافی کادورختم ہوگیاوہ اقتدارچھوڑدیں۔ایک عرب ٹی وی کے مطابق حکومت مخالفین نے طرابلس کے ایرپورٹ پرقبضہ کرلیا ہے جبکہ شہر پرمکمل قبضے کی کوششیں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں لیکن باغیوں کو معمرقذافی کے گڑھ باب العزیزیہ تک پہنچنے میں سخت مزاحمت کاسامناہے۔دارالحکومت اس وقت واضح طورپردوحصوں میں بٹاہواہے۔ایک حصے میں جشن منایاجارہاہے تودوسرے میں جھڑپیں جاری ہیں۔امریکاکے صدرباراک اوباما نے کرنل قذافی پرزوردیا ہے کہ ان کادورختم ہوگیا وہ اقتدارچھوڑدیں۔انھوں نے لیبیاکی قومی عبوری کونسل کوخبردارکیا کہ ابھی ان کی جدوجہد ختم نہیں ہوئی ہے وہ مستقبل کے جمہوری لیبیا کیلئے کام کریں۔امریکا ان کے ایک دوست اورپارٹنر ہوگا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریانیولینڈنے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اور کانٹیکٹ گروپ کے رکن ممالک لیبیا کیلئے اگلے اقدامات پرتبادلہ خیال پررضامندہوگئے ہیں اورآئندہ ہفتے استنبول میں کانٹیکٹ گروپ کے سفارت کاروں کااجلاس ہوگا جس میں عبوری کونسل کوفنڈ اورشہریوں کوتحفظ فراہم کرنے جیسے امورزیرغورآئیں گے۔ترجمان نے کہا کہ لیبیا میں نیٹوفورسزکی زمینی کارروائی کاامکان نہیں۔ادھراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے معمرقذافی کی حامی فوج سے لڑائی فوری طورپربندکرکے نظام حکومت عبوری انتظامیہ کے سپرد کرنے کامطالبہ کیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.