تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:14

کراچی میں بدامنی،رات12بجے سے اب تک3افراد ہلاک

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز بھی 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ موڑ کے قریب یک شخص کی بوری بند لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لیاری ندی سے ایک زخمی شخص بوری سے ملا جس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بکرا پیڑی کے قریب ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ یونیورسٹی عسکری پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ زین مرزا جاں بحق ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔شہر میں جاری فائرنگ اور پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،اور درجنوں زخمی ہوئے۔ 6 دن میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 سے زائد ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز پٹیل پاڑہ، ملیر،پاپوش نگر، گلستان جوہر، نیو ٹاوٴن، ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ اور جلاوٴ گھیراوٴ کیا،جس کے باعث کاروبار اور دکانیں بند ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.