تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25

دریائے ستلج میں 78ہزار کیوسک کا ریلہ ، متعدد دیہات پانی میں گھر گئے

جنگ نیوز -


قصور…قصور میں گنڈا سنگھ والہ کے مقام پر دریائے ستلج سے 78ہزار کیوسک کا سیلابی ریلے گزر رہا ہے جس میں مسلسل اضافہ ہونے سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔بھارت کی طرف سے چھوڑے جانے والے پانی کی وجہ سے ککر پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ کے قریب پہنچ گئی ہے اور 78ہزار کیوسک کا ریلہ اس وقت گنڈا سنگھ والہ کے مقام سے گزر رہا ہے۔ پانی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے چندا سنگھ والہ،ماہیوالہ اور پتن سمیت متعدد دیہات کو پانی نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے جس کی وجہ ان علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں جبکہ ریسکیو1122 کے امدادی کارکن 15 موٹر بوٹس کے ذریعے پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کر لیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.