23 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25
لیاقت پور:ٹرین حادثے کے نتیجے میں معطل ٹریفک بحال
جنگ نیوز -
رحیم یار خان …رحیم یار خان میں لیاقت پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثے کے نتیجے میں معطل ہونیو الی ریلوے ٹریفک کو بحال کردیاگیاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق پنڈی سے خانپور جانے والی روہی ایکسپریس کا انجن لیاقت پور ریلوے اسٹیشن کے قریب فیل ہوگیا جسے ہٹانے کے لئے پنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن پر روک کر اس کا انجن لیاقت پور منگوایا گیا۔لیکن پاکستان ایکسپریس کے انجن کا بریک راستے میں فیل ہوگیا اوروہ روہی ایکسپریس کی بوگی سے جا ٹکرایا۔جس کے نتیجے میں اس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی اور ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا تاہم روہی ایکسپریس کے مسافروں کے متبادل ٹرانسپورٹ سے چلے جانے کے باعث حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرٹریک کو بحال کردیاگیاہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک سے ملبہ ہٹا کرٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی اور مختلف اسٹیشنوں پر روکی گئی 25 سے زائد ٹرینیں 8 گھنٹے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔