تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25

لیبیا:سیف قذافی نے منظر عام پر، طرابلس کے گلی کوچوں میں لڑائی

جنگ نیوز -


طرابلس…لیبیا میں مخالفین ، کرنل قذافی کے مضبوط گڑھ تک پہنچنے کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔ لڑائی آخری مراحل میں ہے دوسری طرف قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے منظر عام پر آکر سب کو چونکا دیا ہے۔ بہت خون بہہ چکا ہے ، اب بس ۔ یہ وہ مخالفین ہیں جو دارالحکومت سے کوسوں دور سے لڑتے لڑتے اب طرابلس میں قدم رکھ چکے ہیں۔ کامیابی ان کے قدم کب چومے گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن اتنا ضرور ہے کہ کرنل قذافی کا چالیس سالہ تخت تاج ڈگمارہا ہے۔ لڑائی اب طرابلس کے گلی کوچوں میں جاری ہے۔ ایک طرف جہاں عوام قذافی کیخلاف باغیوں کا ساتھ دے رہے ہیں وہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ قذافی کے مرکزی کمپاوٴنڈ العزیزیہ تک پہنچنے میں باغیوں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔ اس حقیقت کو مزید تقویت بخشی قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے جن کی اچانک منظر عام پر آمد نے سب کو چونکا دیا ہے۔ اس سے پہلے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے ترجمان نے سیف الاسلام اور ان کے بھائی کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ امریکی صدر براک اوباما اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کرنل قذافی پر زور دیا ہے کہ اب ان کا دور ختم ہوچکا ، وہ اقتدار چھوڑ دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.