23 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25
کشمیر،ہزارہ ڈویژن،شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد… آج شام اور رات کو کشمیر،ہزارہ ڈویڑن، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر مقامات پر موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مکران ڈویڑن اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پنجگور 16، لسبیلہ 13، کراچی 7 اور چھور 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔