تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25

بلوچستان میں پولیو کے مزید3کیسز، کل تعداد29ہوگئی

جنگ نیوز -


کوئٹہ…بلوچستان میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مرض کے تین نئے کیسز سامنے آگئے ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے تین اضلاع قلعہ عبداللہ، پشین اور خضدار سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد رواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کے کیسز کی کل تعداد 29ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق اب تک قلعہ عبداللہ سے پولیو کے 11،پشین سے آٹھ،خضدار اورنوشکی سے تین، تین، کوئٹہ سے دو اور ڈیرہ بگٹی و کوہلو سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد سے زیادہ ہے، ملک میں اب تک پولیو کے 72کیسز سامنے آئے ہیں،ذرائع کے مطابق صحت کے شعبے میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں نے بلوچستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.