تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:25

کراچی میں فوج بلانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

جنگ نیوز -


کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں امن وامان کے قیام کے لئے فوج طلب کرنے کی ائینی درخواست کی سماعت کے لئے نوٹسز جاری کردیئے عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت ، وزیر داخلہ سندھ اور ائی جی سندھ کو نوٹسز جاری کئے۔درخواست گذارکا موقف ہے کہ کراچی میں پولیس رینجرز امن وامان کے قیام اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے لہذا شہر میں امن وامان کے قیام کے لئے فوج طلب کی جائے جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے ٹارگٹ کلنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کے لئے بھی نوٹسز جاری کردیئے نوٹسز وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت ، ائی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز سمیت متعلقہ حکام کو جاری کئے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.