23 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11
کراچی میں موت کا کھیل جاری،مزید4افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں پرْتشدد واقعات کی لہر میں کمی نہ آسکی۔ مزیدچار افراد کی بوری بند لاشیں برآمد جبکہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ فائرنگ اور بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گلستان جوہر ، جوہر موڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ موڑ کے قریب ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لیاری ندی سے ایک زخمی شخص بوری سے ملا جس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بکرا پیڑی کے قریب ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ یونیورسٹی روڈ پر عسکری پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ زین مرزا جاں بحق ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔