تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:44

حج کرپشن ، حسین اصغر کا تبادلہ نہ ہوا تو کارروائی ہوگئی،چیف جسٹس

جنگ نیوز -


اسلام آباد…حکومت نے حج کرپشن اسکینڈل کی تفتیش میں پولیس آفیسر حسین اصغر کو ایف آئی اے میں بحال کرنے سے پھر معذرت کرلی ہے ، چیف جسٹس افتخارچودھری نے کہا ہے کہ حسین اصغر کا تبادلہ نہ ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی ، چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی سپریم کورٹ کے بنچ نے حج اسکینڈل کیس کی سماعت کی ، وفاقی سیکریٹری داخلہ نے ایک رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان حالات کی وجہ سے حسین اصغر کا وہاں سے تبادلہ ممکن نہیں ہے ، عدالت نے ایف آئی اے آفیسر حسین اصغر کو آئی جی پولیس کے عہدے سے ہٹاکر واپس کیس کی تفتیش پر مامور کرنے کا حکم دیا تھا ، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کراچی اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں امن و امان کی ایسی ہی صورت حال ہے ، وفاق کے وکیل بابراعوان نے عدالت سے 2 ہفتوں کی مہلت مانگی تو ان کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.