تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:55

علماء اور آئمہ کرام استعمار کیخلاف میدان میں نکل آئیں، قذافی

جنگ نیوز -
طرابلس…جنگ نیوز… لیبیا میں مشکلات سے دوچار رہنما کرنل معمر قذافی نے ایک مرتبہ پھر قوم اور علماء سے باغیوں کیخلاف میدان میں نکلنے کی اپیل کی ہے۔ عرب سٹیلائٹ ٹیلی ویژن کے مطابق معمر قذافی نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں علماء اور آئمہ کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغیوں نے طرابلس کو آگ کے الاوٴ میں جھونک دیا ہے۔ ان مْشکل حالات میں علماء کا فرض ہے کہ خانقاہوں سے نکلیں اور رسم شبیری ادا کرتے ہوئے قوم کی جنت کی طرف رہنمائی کریں۔ یہ بیان رات گئے سرکاری ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ استعمار طرابلس کوآگ کے الاؤ میں جھونک کر کھنڈر بنانا چاہتا ہے۔ ملک کے علماء اور مساجد کے آئمہ اٹھیں اور ملک کو باغیوں کے حملوں سے اسی طرح بچائیں جس طرح انہوں نے اٹلی کے استعمار سے بچایا تھا۔ کرنل قذافی کے اس بیان کے نشر کیے جانے کے بعد لیبیا کے سرکاری ٹی کی نشریات منقطع ہو گئی تھیں۔ اس سے قبل بھی نشریات میں بار بار خلل دیکھا جا رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.