23 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:55
قدافی نے اقتدار چھوڑ دیا تو لیبیا کا شیرازہ بکھر جائے گا، بین الاقوامی مبصرین
جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز…بین الاقوامی مبصرین نے کہا ہے کہ لیبیا میں معمر قدافی کا تختہ الٹنے کے بعد عدم استحکام کے خطرات کہیں بڑھ گئے ہیں۔ امریکی کونسل برائے امور خارجہ کے سربراہ رچرڈ ہاس نے بتایا کہ پرانے نظام کا خاتمہ ایک بات ہے لیکن اس کی جگہ نیا بہتر نظام قائم کیا جانا کہیں مشکل ہوتا ہے۔ روس کے ماہرین سیاسیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر معمر قدافی نے اقتدار چھوڑ دیا تو لیبیا کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ مشرق وسطیٰ سے متعلق روسی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ یوگینی ساتانووسکی کے مطابق باغیوں کے درمیان اختلافات موجود ہیں اس لیے لیبیا کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ حقیقی ہے، خدشہ ہے کہ لیبیا کے حالات عراق اور صومالیہ کی سی نوعیت اختیار کریں گے۔ روسی حکام کے خیال میں لیبیا میں قومی اتحاد و اتفاق کو یقینی بنانے کے لیے معمر قدافی، عبوری قومی کونسل، احمد قداف الدم کے حامیوں اور لیبیا کے جلا وطن شاہی گھرانے کے مابین مذاکرات کی ضرورت ہے۔