تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:55

جرمنی اور کروشیاکا اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

جنگ نیوز -
زغرب…جنگ نیوز… جرمنی اور کروشیا نے اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق چانسلر انجیلا مرکل اور کروشیا کے وزیر اعظم کوسور جادرانکا کے مابین زغرب میں ہوئی جس میں اہم دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن چانسلر نے کروشیا کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کروشیا اس ضمن میں خطے کے دیگر ممالک کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ جرمن چانسلر بلقان کی ریاستوں کے مختصر دورے پر ہیں۔ وہ بلغراد میں سربیا پر کوسووو کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کیلئے زور دیں گے۔ کوسووو نے 2008ء میں سربیا سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.