تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50

چوہدری محمد اکرم منہاس بیلجم میں مسلم لیگ ق لیگ صدرنامزد

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری… پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے بیلجم کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری محمد اکرم منہاس کو پارٹی کا صدر نامزد کردیا ہے اورانہیں جلد از جلد بیلجم میں پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کی ہدایت کی ہے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ وہبیلجم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے ۔پاکستان مسلم لیگ (ق ) فرانس کے سینئر راہنما چوہدری محمد اکرم وسن نے چوہدری محمد اکرم منہاس کو بیلجم کا صدر نامزد ہونے پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بیلجم میں کافی عرصہ سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی تنظیم سازی التوا کا شکار تھی اب پارٹی قیادت نے باہمی صلاح مشورکے بعد چوہدری محمد اکرم منہاس کو صدر نامزد کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.