تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50

یوکرائن:یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش ناکام

جنگ نیوز -
کیف …جنگ نیوز… یوکرائن کے سیکیورٹی اداروں نے یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 افراد کو دھماکا خیزمواد سمیت گرفتارکرلیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یوکرائنی پولیس نے دارالحکومت کیف میں ایک گھر میں چھاپہ مار کر تین مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے ان سے گھریلوساختہ دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مشتبہ افراد24 اگست کو یوکرائن کے یوم آزادی کے موقع پر کیف اور اس کے نواحی علاقوں میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.