24 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:45
پی پی پی جاپان کے تحت یوم شہادت حضرت علی کے سلسلے میں تقریب
جنگ نیوز -
ٹوکیو ...عرفان صدیقی ... پی پی پی جاپان کے تحت یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہکے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس کا انعقادپی پی پی جاپان کے صدرنعیم الغنی آرائیں، دیگر عہدیداران اور احباب نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس روحانیت سے بھرپور تقریب میں جاپان میں مقیم تمام شعبہٴ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اور دیگر مسلم ممالک کے تارکین وطن نے شرکت کی۔ اس افطار پارٹی جس میں دو سو سے زائد پاکستانیوں نے شرکت کی اور معروف عالمِ دین ، مفکر اور دانشور مولانا ڈاکٹر حافظ سلیم الرحمٰن خان ندوی اور بنگلہ دیش سے تشریف لائے ہوئے نوجوان اسلامک اسکالر حافظ صابر علی نے مہمانانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اس روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظ سلیم الرحمٰن خان ندوی نے حضرت علی کی زندگی کے حالات اور شہادت پر انتہائی خوبصورتی سے روشنی ڈالی اور انہیں پر خلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔بعد از خطاب اور دعا کے بعد شرکاء کو افطاری پیش کی گئی اورنماز مغرب کے بعد لذیذ طعام کی صورت میں لنگر پیش کیا گیا۔ تقریب میں پی پی پی جاپان کے کارکنان اور عہدیدارن جن میں سینئر نائب صدر رانا عامر، نائب صدر مرزا خلیل بیگ،جوائنٹ سیکرٹری ممتاز عالم،انفارمیشن سیکرٹری رانا امتیاز اور دیگر کے علاوہ مختلف سیاسی،سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں جن میں محمد مشتاق خان، طیب خان، خالد فریدی،ٹوکیو بھٹو ہاؤس کے بانی سائیں سلیم شیرو، مسلم لیگی سینئر رہنما خسرو خان، احمد سعید بھٹی،عامر عالم المعروف عیش، پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے مرکزی جنرل سیکریٹری الطاف غفار، مرکزی نائب صدر عمران ظہور بٹ، حبیب الرحمٰن نقوی،سائیتاما پریفیکچر کے صدر چوہدری محمد نوید، جنرل سیکریٹری اختر بٹ، غریب عوام فاؤنڈیشن کے بانی اور معروف تجزیہ نگار سید مسعود حیدر ہاشمی، منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور منہاج پیس انٹیگریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق، پاک جاپان آٹو ایسوسی ایشن کے صدر جاوید خان نیازی، میاں ابرار ، محمد فیاض، لالہ زار و الکرم کرکٹ ٹیموں کے نامور کھلاڑی عاشق حسین، مبشر، منیر ،ممتاز عالم، امجد ڈوگر، حاجی قیصر محمود، فیاض شیروانی،ایباراکی پریفیکچر کی معروف شخصیت ملک یونس ، شفاعت مغل اینڈ برادرز، ٹوکیو سے ایاز میمن، ناصر عابد، ندیم افتخار،عبدالرؤف،رفیع اللہ، معروف کاروباری شخصیات سید مشکور شاہ اور ان کے قریبی ساتھی، ملک ارشد، ملک فرخ، طاہر نائتو، راجہ صاحب، حامد رشید،شجاع الدین شامی ،عبدالرحمٰن ، شہباز بٹ،محمد ادریس، رانا عامر، راجہ ناصر، راجہ غضنفر، طاہر خان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ میڈیا کے نمائندگان میں جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر چوہدری شاہد رضا، عرفان صدیقی، انجینئر محمد فرقان، ظہیر روکی، صابر اسماعیل، راشد صمد خان اور دیگرنے شرکت کی۔بعد نمازِ مغرب پی پی پی جاپان کی طرف سے ڈاکٹر حافظ سلیم الرحمٰن خان ندوی کو ان کی مذہبی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے نعیم آرائیں نے ”شہید محترمہ بینظیر بھٹو شیلڈ“ پیش کی۔حافظ سلیم الرحمٰن خان ندوی نے عالمِ اسلام کی سربلندی ، پاکستان میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کی دعا کی جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید محترمہ بینظیر بھٹو کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی دعا فرمائی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔